the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
وڈوڈرا میں پری ویڈنگ میں چل رہی ہائی پروفائل شراب پارٹی پر پولیس نے چھاپہ مار کر 225 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ، ان میں کئی نامی گرامی ہستیاں بھی شامل ہیں۔ یہ پارٹی وڈوڈراا سے دور اکھنڈ پارٹی پلاٹ پر ہورہی تھی۔ گرفتار لوگوں میں 75 خواتین بھی شامل ہیں۔ موقع سے شراب کی کئی پیٹیاں ضبط کی گئی ہیں۔ جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں رانكا اور چرایو امین جیسے گجرات کے کئی بڑے صنعت کارشامل ہیں۔ ان تمام لوگوں کے خون کے نمونے لئے گئے اور پھرانہیں ضمانت دے دی گئی۔ چرایو امین آئی پی ایل کے سابق کمشنر رہ چکے ہیں ۔ ایس پی وڈوڈراکے مطابق 261 لوگوں کے خلاف پروہیبیشن کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ فارم کے مالک جیتو شاہ اور ان کے بیٹے کے خلاف بھی کیس درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں ضمانت نہیں ملے گی۔ علاوہ ازیں دو برطانوی شہری بھی پکڑے گئے ہیں۔ دونوں کے پاس پرمٹ ہے یا نہیں ،



اس کی جانچ کی جارہی ہے۔ چرایو امین ، راکیش اگروال کے علاوہ دیگر صنعت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ایس پی نے مزید بتایا کہ 80 لگژری گاڑیاں بھی پکڑی گئی ہیں۔ موقع سےاسکاچ کی سات آٹھ پیٹیاں ، وہسکی اورچار پانچ پیٹیاں بیئر کی برآمد کی گئی ہیں، جس کی قیمت تقریبا ایک ڈیڑھ لاکھ روپے ہوگی۔ بتایا جارہا ہے کہ دو دن کے بعد ایک شادی ہونے والی تھی اور یہ اسی کی پری ویڈنگ تقریب تھی۔ پولیس کے مطابق 5 ٹیم بنا کر ریڈ کیا گیا۔ سبھی کو پہلے چاروں طرف سے گھیرا گیا، اس کے بعد گنتی کی گئی کہ کتنے لوگ ہیں، اس کے بعد پنچنامہ بنایا گیا۔ چرایو امین کا بھی پولیس نے بلڈ سیمپل لیا ہے۔ تاہم پولیس ابھی تک یہ واضح نہیں کیا ہے کہ ان کے پاس شراب پینے کا لائسنس تھا یا نہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں روپاني حکومت نے شراب بندی کو لے کر ایک آرڈیننس جاری کیا ہے ، جس کے تحت شراب بندی کے قانون کو مزید سخت بنایا گیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.